انتخابات میں سب کواپنی مقبولیت کااندازہ ہوجائیگاعمران خان

تمام جماعتوں سے تنگ آئے عوام کے لیے تبدیلی کی واحد امید تحریک انصاف ہی ہے

اٹک: تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان اور دیگر رہنمائوں کا استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI:
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میانوالی میں پارٹی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔

آئندہ انتخابات میں سب جماعتوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، یہ بات انھوں نے سابق صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار سبطین خان، ملک احمد خان بھچر، سابق رکن قومی اسمبلی انعام اللہ خان نیازی اور عائلہ ملک سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔




انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے تنگ آئے عوام کیلیے تبدیلی کی واحد امید تحریک انصاف ہی ہے۔
Load Next Story