اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے سرتاج عزیز

مسلم امہ کو وسیع چیلنجزدرپیش ہیں اور دہشت گردی کےخلاف وسیع تعاون کی ضرورت ہے، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک September 25, 2016
مسلم امہ کو وسیع چیلنجزدرپیش ہیں اور دہشت گردی کےخلاف وسیع تعاون کی ضرورت ہے، عرتاج عزیز۔ فوٹو : رائٹرز

CHAMAN: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

نیویارک میں اسلامی کانفرنس تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد نے کی، کانفرنس سے خطاب کے موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی ریاستی تشدد میں نیا موڑ آیا جس کے بعد 100 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے پیلٹ گن کے استعمال سے150 کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے لہذا عالمی برادری مقبوضہ میں ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

سرتاج عزیز نےکہا کہ مسلم امہ کو وسیع چیلنجزدرپیش ہیں اور دہشت گردی کےخلاف وسیع تعاون کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان نا صرف مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتا ہے بلکہ فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت بھی جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں