مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور کشیدہ 79ویں روز بھی کرفیو نافذ

سری نگر کے اسپتال میں پیلٹ گن کے استعمال سے زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک September 25, 2016
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اب تک 108 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وادی میں کشیدہ صورتحال ہے جب کہ 79 ویں روز بھی علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی مزید بڑھتی جارہی ہے، ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے بھارت مخالف نعرے لگانے کے الزام میں 3 حریت رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد علاقے میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کشیدگی بڑھ گئی جس پر بھارتی فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے جب کہ جنت نظیر وادی میں گزشتہ 79 روز سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے، تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند جب کہ ریاست کی کٹھ پتلی حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیریوں کا ردعمل بھارتی موقف مسترد کرتا ہے

گزشتہ کئی روز سے سری نگر سمیت پوری ریاست میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سری نگر کے اسپتال میں پیلٹ گن کے استعمال سے زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جس میں سے 300 افراد کے پیلٹ گن کی وجہ سے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اب تک 108 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی مظالم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |