کراچی میں کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان خاکستر

فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا

فیکٹری میں لگنے والی آگ پربھی قابوپالیا گیا: فوٹو: فائل

کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب واقع کیمیائی سامان بنناے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے وہاں وموجد لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں اتوار کی علعی الصبح آگ لگ گئی جس نے کچھ ہی دیر میں گفیکٹری کے بڑی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ابتدا میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آئیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔ آگ بھجانے کے لیے آنے والی ایک فیکٹری سے کچھ دور خراب ہوگئی جسے عملے نے دھکا لگا کر فیکٹری کے دروازے تک پہنچایا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لنے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story