امریکا میں دومنہ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش
بچھڑے کے ہرچہرے کی اپنی ناک اور منہ ہے اس کے علاوہ اس کی آنکھیں بھی 4 ہیں
ISLAMABAD:
امریکی ریاست کینٹکی کے ایک فارم میں جنیاتی تغیر کے باعث 2 چہروں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں کے مطابق امریکا کی ریاست کینٹکی کے ایک فارم میں گزشتہ ہفتے 2 چہروں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے۔ پیدائش کے بعد فارم کے مالک کولگا کہ اس کی گائے نے 2 بچھڑوں کوجنم دیا ہے جب کہ بعد میں معلوم ہوا کہ گائے نے 2 بچھڑوں کو نہیں بلکہ 2 منہ اور چہروں والے ایک بچھڑے کو جنم دیا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
عجیب الخلقت بچھڑے کے ہرچہرے کی اپنی ناک اور منہ ہے اس کے علاوہ آنکھوں کی تعداد بھی 4 ہے تاہم ان میں 2 درمیان میں ہیں اوروہ کام نہیں کرتیں، گول دائرے میں حرکت کرنے کی صورت کے باعث وہ بچھڑاچلنے سے قاصرہے اورجلد ہی گرجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جینیاتی تغیر کے ساتھ جنم لینے والے زیادہ تربچھڑے مردہ پیدا ہوتے ہیں تاہم یہ بچھڑا صحت مند ہے اور کھاتا پیتا بھی ہے جب کہ بچھڑے کا نام فارم کے مالک کی 6 سالہ بیٹی نے "لکی" پسند کیا ہے۔