بچپن میں موٹاپے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیٹ ونسلیٹ

اسکول کے زمانے سے ہی اداکاری کے باعث لڑکیاں مجھ سے جیلس ہوتی تھیں، ہالی ووڈ اداکارہ

آج میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک اچھی اور خوشحال زندگی گزار رہی ہوں، ٹائی ٹینک ہیروئن۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں بھی موٹاپے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے ایک بیان میں کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے میں موٹاپے کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، زمانہ طالب علمی سے ہی اداکاری شروع کردی تھی جس کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں مجھ سے جیلس ہوتی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے تمام تر تنقید کے باوجود اپنی پرفارمنس کے ذریعے ناقدین کے منہ بند کروائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: والدین کے درمیان علیحدگی بچوں کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے

کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرا بدلہ لینے کا طریقہ ہے، آج میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک اچھی اور خوشحال زندگی گزار رہی ہوں، مجھ پر تنقید کرنے والی لڑکیوں سے کہتی ہوں کہ مجھے دیکھیں۔

 
Load Next Story