چوہدری پرویز الہٰی کا شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن نوازشریف نےمودی اورکلبھوشن کےخلاف ایک لفظ نہیں کہا، رہنما مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک September 25, 2016
حکمران ہمارے اور اپنے دور کا موازنہ کرکے دیکھ لیں، پرویز الہٰی۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 سال میں پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا جب کہ آج تعلیم اورصحت سمیت تمام شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

گجرات میں کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویزالہٰی نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت کسان دشمن حکومت ہے اور 8 سال میں پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا، آج تعلیم اورصحت سمیت تمام شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے اور وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوا لہذا حکمران ہمارے اور اپنے دور کا موازنہ کرکے دیکھ لیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں نوازشریف نے نہ کشمیر پر کوئی بات کی اور نہ دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کیے، قومی اداروں نے نواز شریف کو بھارتی مداخلت کے سارے ثبوت دیے تھے تاہم پھر بھی نوازشریف نے مودی اور کلبھوشن کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا جب کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن وزیراعظم خاموش رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم نے کوئی نئی بات نہیں کی جب کہ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے اور اس کی بات سب حکمران کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں