کرن جوہر ہندو انتہاپسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے خلاف میدان میں آگئے

پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہوں، کرن جوہر


ویب ڈیسک September 25, 2016
پاکستانی فنکاورں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہوں، بالی ووڈ ہدایتکار، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بھارتی فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاورں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہوں کیونکہ پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنا مسلہ کا حل نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اڑی میں گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو ملک سے نکل جانے کی دھمکی دی تھی تاہم ان دھمکیوں کے خلاف بھارتی فلمساز کرن جوہربھی میدان میں آگئے ہیں۔

مشہور بھارتی فلساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اڑی حملے میں جانی نقصان پر ان کا دل زخمی ہے اور وہ ان حملوں پر ملک میں غصہ کی لہر کو سمجھ سکتے ہیں لیکن پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنے سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا، اسی لیے وہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہیں کیونکہ فن اور آرٹ کو قید نہیں کیا جاسکتا۔

کرن جوہر نے کہا کہ میں پاکستانی فنکاروں کے بارے میں اتنی سی بات کرکے بھی ڈر رہاہوں کیونکہ اس کا ردعمل مجھے بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرن جوہر کا دھمکیوں کے باوجود فواد خان کو لے کر فلم بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم ساز کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فواد خان اور کترینہ کیف کی فلم''رات باقی '' کی شوٹنگ رواں برس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔