گجرات کا قصاب اب کشمیر کا بھی قصاب بن چکا ہے بلاول بھٹو زرداری

دنیا کومل کر اس ظالم کے ظلم کو روکنا ہوگا، بلاول کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک September 25, 2016
مودی دہشت گردی پرہمیں لیکچردینا چاہتا ہے، بلاول :فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی کو کشمیرکا قصائی قراردے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بربریت پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گجرات میں قتل عام کرنے والا قصاب اب کشمیرکا بھی قصاب بن چکا ہے اوروہ دہشت گردی پرہمیں لیکچردینا چاہتا ہے۔



بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ دنیا کو مل کراس ظالم کے ظلم کو روکنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔