نواز شہباز کے علاوہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں شرجیل میمن

شریف برادران کوکرپشن، منی لانڈرنگ،انکم ٹیکس کے کیسز میں اسٹے آرڈر مل جاتے ہیں


Staff Reporter December 10, 2012
نواز شریف بھول گئے کہ وہ ڈکٹیٹر سے معافی مانگ کر عوام کو چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ۔

شریف برادران کو ہر قسم کی آزادی اوراستثنیٰ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے کیسز میں اسٹے، پنجاب حکومت کاا سٹے ، انکم ٹیکس کے کیسز پر اسٹے ،منی لانڈرنگ کیسز پرا سٹے، معاہدہ کر کے سزائیں معاف کروانا اور اصغر خان کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں دھاندلی اور پیسہ لے کر عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کرنا سمیت کافی ایسے ایشوز ہیں۔

17

جن میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شریف برادرا ن کے لیے کوئی قانون نہیں اور نواز اور شہباز شریف قانون سے بالا تر ہیں۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ عوام نے اُن کا ہاتھ چھوڑ ا تھا دراصل نواز شریف یہ بھول گئے کہ وہ عوام کو ڈکٹیٹر سے معافی مانگ کر اکیلا چھوڑ کے معاہدہ کر کے باہر چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں