ویسٹ انڈیز کسی وقت بھی کم بیک کرسکتی ہے مصباح الحق

قومی ٹیم نے شاندار کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی لیکن کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے، مصباح الحق


ویب ڈیسک September 25, 2016
بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے, مصباح الحق. فوٹو: فائل

قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے وہ کسی وقت بھی کم بیک کرسکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم نے شاندار کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور میچ سمیت سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ ہر میچ اہم اور ہر جیت پر اعتماد بڑھتا ہے لیکن کالی آندھی کو آسان ہدف نہ سمجھا جائے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز ورلڈ چیمپئین ہے اور کسی وقت بھی کم بیک کر سکتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کرکٹ میں پڑھے لکھے لڑکے کم آتے ہیں کالج اوریونیورسٹی لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا چاہئے اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہئے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انو راگ ٹھاکر کے بیان پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر انو راگ ٹھاکر نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ اڑی حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاور رواں برس پاکستان کے ساتھ کوئی بھی میچ یا سیریز شیڈول نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں