شدت پسندی کے خاتمے سے نئے دور کا آغاز ہو گا صدر زرداری

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات


News Agencies December 10, 2012
امن اور جمہوریت کا استحکام عوام کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر ممکن نہیں، راجا پرویز اشرف فوٹو: فائل

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ہمارا یقین ہے شدت پسندی اور غربت کے خاتمے سے امن اور آزادی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جو انسانی وقار اور اسکی صلاحیتوں کی ترقی کیلیے ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ جمہوریت امن، آزادی اورانسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے جمہوری ترقی اور آزادی کیلیے اپنی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا۔ صدر نے کہا کہ ایک پرامن معاشرہ کے قیام کیلیے غربت اور انسانی امتیازات کے خاتمے اور مساوات کو یقینی بنانے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔

18

انھوں نے عالمی سطح پر یہ دن منانے پر اقوام متحدہ کی تعریف کی اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں جانی نقصان اٹھانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا کہ کسی بھی ریاست میںدیر پاامن اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلیے ضروری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا نظام قائم کرے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ، بچے اور معاشرے کے محروم طبقات کاآسانی سے استحصال ہوسکتا ہے۔

اس لیے حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اہم قانونی ، اقتصادی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہم انسانی حقوق کے ایجنڈے سے وابستگی کا عزم کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کا تحفظ ایک مہذب اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کیلیے بنیادی شرط ہے اور اس کیلیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں