بغداد میں خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک 28 زخمی

دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 25, 2016
دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، پولیس ، پولیس فوٹو : فائل

عراق کے دارالحکومت میں خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش بمبار نے شہر کے تجارتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دھماکے کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔