راولپنڈی میں دُلہے نے بارات روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل خودکشی کرلی

بارات سے پہلے شعبان کے والد اور چچا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر دُلہا نے خود کشی کی، پولیس


ویب ڈیسک September 25, 2016
راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں دُلہا کی خودکشی کے  افسوس ناک واقعے سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی،، فوٹو : فائل

کلرسیداں میں بارات روانہ ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دُلہا نے کنپٹی پر گولی مار کرخود کشی کرلی۔

راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں افسوس ناک واقعے سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، پولیس کے مطابق 25 سالہ دُلہا شعبان نے بارات روانہ ہونے سے کچھ ہی دیر قبل کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق بارات سے پہلے شعبان کے والد اور چچا کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر دُلہا نے خود کشی کی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لئے شعبان کی لاش مقامی اسپتال منتقل کر دی جہاں پوسٹ مارٹ کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔