رتیش دیش مکھ بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول اٹھے
فن کار ہمیشہ سے ہی آسان ہدف رہے ہیں اسی لیے ان کو ہر معاملے میں نشانہ بنایا جاتا ہے، رتیش دیش مکھ
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رتیش دیش مکھ بھی ہندو انتہا پسندوں کو پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینے پرآڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انتہا پسند اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی پاکستانی فنکارون کو ملک بدر کرنے کی حمایت کی جب کہ پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے خلاف اب بالی ووڈ سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں جس میں نامور ہدایتکار کرن جوہر ، ہنسل مہتا اور وکرم بھٹ شامل ہیں لیکن اب نامور اداکار بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کرن جوہر پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے خلاف میدان میں آگئے
بالی ووڈ اسٹار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک سیاسی ایجنڈا ہے لیکن اس میں فنکاروں کو گھسیٹنا کسی صورت صحیح عمل نہیں جب کہ فن کار ہمیشہ سے ہی آسان ہدف رہے ہیں اسی لیے ان کو ہر معاملے میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کسی صورت مسئلے کا حل نہیں اسی لیے انہیں ہدف نہیں بنانا چاہیئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں؛ بالی ووڈ فلم ڈائریکٹرز ہندو انتہا پسندوں پربرس پڑے