پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت مہنگی پڑگئی

مارک انورکو بغیر کسی نوٹس کے ڈرامے کی کاسٹ سے نکال دیا گیا جبکہ ٹی وی چینل نے اداکار سے ٹوئٹ سے متعلق باز پرس بھی کی


ویب ڈیسک September 25, 2016
اداکار کو بغیر کسی نوٹس کے ڈرامے کی کاسٹ سے فی الفور نکال دیا گیا ہے، فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار مارک انور کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم پر آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا جس کے بعد انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی غاصب فوج کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی جارہی ہے جس میں اداکار بھی پیش پیش ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ہالی ووڈ اداکارہ ایریکا ڈیرکسن نے بھارتی ظلم و بربریت کا آنکھوں دیکھا حال بتا کر دنیا کو حیران کردیا تھا اور اب برطانوی اداکار مارک انور کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار مارک انور کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا جس کے بعد انہیں بغیر کسی نوٹس کے ڈرامے کی کاسٹ سے فی الفور نکال دیا گیا ہے جب کہ ٹی وی چینل کی جانب سے اداکار سے ٹوئٹ کے حوالے سے باز پرس بھی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں