ناصرہ زبیری نے شاعری میں دکھسکھ بیان کیے ہیںشمیم حنفی

غزل لکھنا بہت بڑی آزمائش ہے لیکن ان کا لہجہ اور اسلوب الگ ہے،اصغر ندیم سید

اختتامی اجلا س کا انعقاد، احمد شاہ نے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کا شکریہ ادا کیا فوٹو: ایکسپریس

پروفیسر ڈاکٹرشمیم حنفی نے کہا ہے کہ ناصرہ زبیری کی شاعری روز مرہ کے موضوعات سے جدا دکھائی دیتی ہے ان کے ہاں خیال کی سطح خاصی بلند ہے یہ معاشرے میں تبدیلی کا عزم لیے شاعری کے میدان میں اتری ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانچویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز کے تیسرے سیشن اور ''کانچ کا چراغ'' کی اجرا سے صدارتی خطاب میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ ناصرہ زبیری نے خوبصورت انداز سے اپنے کلام میں معاشرے کے دکھ سکھ بیان کیے ان کے کلام میں بلا غت تھی فکر کی زبان بھی تھی یہ نیم کلاسیکل شکل میں اچھا نمونہ ہیں، اس موقع پراصغر ندیم سید نے کہا کہ ناصرہ تہذیبی شعور کی حامل شاعرہ ہیں اوراس کتاب کے مطالعے سے بہت ساری چیزیں آشکار ہوئیں ان کی شاعری بظاہر آسان اسلوب لگتی ہے یہ تہذیبی شعور کی حامل شاعرہ ہیں۔


آج غزل لکھنا ایک بہت بڑی آزمائش بن چکا ہے لیکن ان کا لہجہ اور اسلوب الگ ہے ان کے ہاں شاعری اکائی میں ڈھل کر ظہور ہوتی ہے ،معروف شاعر سرمد صہبائی نے کہا کہ میں کوئی نقاد نہیں ہوں جب میں نے ناصرہ زبیری کی کتاب کو پڑھنا شروع کیا تو مجھے لگا کہ مجھ پر نسائیت کا حملہ ہو گا لیکن پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ ایک شاعرہ ہیں،پروفیسر شاہدہ حسن نے کہا کہ ناصرہ زبیری نے اپنے دائروں میں رہتے ہوئے اپنے راستے خود متعین کیے ہیں اور یہ بدلتے منظروں میں اپنی پہچان رکھتی ہیں پہلی کتاب ''شگون'' سے دوسری کتاب ''کانچ کا چراغ'' تک آتے ہوئے ان میں زیادہ جنون نظر آیا ناصرہ زبیری نے اپنے پیش لفظ میں متوازی کائنات کا نام دیا ہے۔



اس موقع پر ناصرہ زبیری نے اپنا کلام سامعین کی نذر کیا جس پر کانفرنس میں شریک شرکا نے خوب داد دی،تقریب اجرا کے بعد عالمی اردو کانفرنس کا اختتامی اجلا س منقعد ہوا جس میںآرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ،نائب صدر محمود احمد خان اور سیکریٹری آرٹس کونسل کراچی اعجاز فاروقی نے کانفرنس میں دنیاکے مختلف ممالک سمیت پاکستان بھر سے آئے ہوئے شاعروں ادیبوں دانشوروں سمیت شرکا کانفرنس کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرپروفیسر شمیم حنفی اور انتظار حسین کو آرٹس کونسل کی جانب سے شیلڈ جب کے نعمان الحق ،شمیم حنفی،اور نصیر ترابی کو آرٹس کونسل کراچی کی اعزازی ممبر شپ دی گئی۔
Load Next Story