پاکستان کی معروف گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

فلم داعش کے خلاف اور مسلمانوں کے حق پر مبنی ہے جس میں کام کرنے پر خوش ہوں، کومل رضوی


ویب ڈیسک September 25, 2016
گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ فلم ’’آفرین‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ سے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں اور شہرت سمیٹنے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کا انتخاب کیا ہے۔

گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ فلم ''آفرین'' میں مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی جب کہ فلم کینیڈا کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

دوسری جانب کومل رضوی بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پر بے حد مسرور ہیں اور فلم میں اپنے کردار پر سخت محنت کررہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلم داعش کے خلاف اور مسلمانوں کے حق پر مبنی ہے جس میں کام کرنے پر خوش ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں