خط لکھ دیاگیانااہلی کیخلاف اپیل پرغورکررہا ہوں گیلانی

ن لیگ نظریاتی جماعت نہیں،فارورڈ بلاک بنالینے سے ملک میں تبدیلی کی باتیں خام خیالی ہے


December 10, 2012
کیا گھسیٹے جانے کیلیے ہم ہی ہیں؟ اصغرخان کیس پر بھی کارروائی ہونی چاہیے،گفتگو فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ سوئس حکومت کو خط لکھے جانے کے بعدصورتحال بدل گئی ہے۔

اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے مشاورت کررہا ہوں۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی نااہلی ختم کرنے کیلیے پارلیمنٹ سے قانون سازی کا امکان نہیںکیونکہ فرد واحد کے لیے قانون سازی مناسب نہیں،ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی چھوڑی ہوئی نشستیں جیتی ہیں، یہ بڑی کامیابی نہیں،پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے جس کے نظریات راتوں رات تبدیل نہیں ہوتے،نواز شریف گرفتار ہوئے تو لوگوں نے نظریات بدل لیے اور جب وہ جدہ گئے تو خود بدل گئے،اس طرح انقلاب نہیں آیا کرتے،فارورڈ بلاک بنا لینے سے ملک میں تبدیلی لانے کی باتیں خام خیالی ہے،تبدیلی قائداعظمؒ اور ذوالفقار علی بھٹو لائے تھے۔اے پی پی کے مطابق انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نظریاتی جماعت ہے نہ اس میں شامل لوگ نظریاتی ہیں،منظور وٹو کی کارکردگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ نہلا پہ دہلا ہیں۔

22

انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، مجھے سرائیکی صوبہ کی سزا دی گئی۔اسپیکر نے صوبہ کمیشن کی توثیق کردی ہے جلد فرحت اللہ بابر کمیشن کااجلاس بلائیں گے،میں ممبر پارلیمنٹ نہیں ہوں اس لیے میں صوبے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں نہیں لے جاسکتا،5سال کا صوبائی بجٹ اٹھا کر دیکھ لیں، 50 ارب روپے رکھ کر اس خطے کو دوچار ارب روپے دیے گئے،میرا مشن آج بھی صوبہ کا قیام ہے۔

اصغر خان کیس میں نوازشریف کیخلاف کارروائی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ کیا ہم گھسیٹے جانے کے لیے اکیلے کافی ہیں؟ ایف آئی اے کو باقیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے،نواز شریف سابق وزیراعظم ہیں تو پھر میں بھی سابق وزیراعظم ہوں،صرف میرے خلاف کارروائیوں سے مجھے احساس محرومی ہوگا،آئندہ انتخابات کے بعد کسی پارٹی کوواضح اکثریت نہیں ملے گی، ایسی پارلیمنٹ میں عوام کی جتنی رہنمائی ہم کرسکتے ہیں کوئی اورنہیں کرسکتا،مسلم لیگ (ن) کی قیادت کرپشن کا سارا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے،معیشت کی خرابی کے حوالے سے یکطرفہ باتیں کی جاہی ہیں اس کادوسرا رخ بھی دیکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں