سیستان بلوچستان میں چھاپہ 11 ٹن منشیات پکڑی گئی اسمگلر ہلاک

متعدد اسمگلر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوئے لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


AFP December 10, 2012
متعدد اسمگلر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوئے لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےفوٹو: فائل

PESHAWAR: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے سیستان بلوچستان کے علاقے میں چھاپہ مارکر 11 ٹن منشیات پکڑلی ہے۔

اتوارکو کی جانیوالی کارروائی کے دوران جھڑپ میں ایک اسمگلر بھی مارا گیا۔ بارڈ پولیس کے سربراہ جنرل حسین ذوالفقاری کے مطابق ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد کسی ایک کارروائی میں پکڑی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے۔ جھڑپ کے دوران متعدد اسمگلر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوئے لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 10ٹن افیم جبکہ باقی حشیش ہے، اتنی بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے میں تین دن آپریشن کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسمگلر یورپ اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں تک رسائی کیلیے ایران کے راستوں کو اہم سمجھتے ہیں۔

23

اعداد و شمار ے مطابق رواں سال میں اب تک 350 ٹن سے زائد منشیات مختلف کارروائیوں میں ضبط کی جاچکی ہے۔ گذشتہ اکتوبر میں سیستان کے علاقے میں ہی منشیات فروشوں سے جھڑپ میں بارڈر پولیس کے 3اہلکار مارے گئے تھے جبکہ گذشتہ تین دہائیوں میں منشیات کے اسمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے جھڑپوں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کے تقریباً 4 ہزار اہلکار اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے اسمگلروں اور دیگر غیر قانونی کاموں میں مصروف عناصر کی سرگرمیوں کے سدباب کیلیے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ اپنی طویل سرحد پر دیوار تعمیر کررہا ہے جس پر اب تک 700 ملین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں