شام میں مزید41افراد ہلاک باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ

فوجی اڈے پرقبضے کے دوران پانچ سرکاری فوجیوں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ وگولابارودکی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی گئی.


AFP December 10, 2012
سرکاری فوج کی طرف سے کئی باغی رہنماؤں کی ہلاکت کا دعویٰ، طرابلس میں فائرنگ کے تبادلے میں 6ہلاکتیں، 40زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: شام میں اتوارکوجاری رہنے والی لڑائی میں کم ازکم مزید41افرادہلاک ہوگئے۔صدربشارالاسدکی مخالف فوجوں نے حلب کے نواح میں واقع فوجی اڈے شیخ سلیمان پرقبضہ کرلیا۔

اس دوران پانچ سرکاری فوجیوں اوربھاری مقدارمیں اسلحہ وگولابارودکوقبضے میں لے لیاگیا۔دمشق کے مضافات ،میرت النعمان ،وادی الدائف اورادلیب میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

1

سرکاری فوج نے بھی کئی باغی رہنمائوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ادھرلبنان کے ساحلی شہر طرابلس میںفائرنگ کے تبادلے میں6افراد ہلاک ٗ40 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں