اسلام آباد زہر خورانی سے 70 افراد کی حالت خراب

واقعہ موضع میرکھنڈمیںدعوت ولیمہ میں پیش آیا، متاثرہ افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں.


Monitoring Desk/Numainda Express December 10, 2012
تمام افرادکی حالت خطرے سے باہرہے، 24گھنٹے میںفارغ کردینگے،ڈاکٹرز۔ فوٹو : فائل

وفاقی دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے قریب موضع میرکھنڈ میں شادی کی تقریب میں زہرخورانی کے واقعے کے نتیجے میںدلہا دلہن سمیت 70 افراد کی حالت غیرہوگئی جنھیں اتوارکی رات اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ان میں سے 6 افراد کی حالت زیادہ خراب بتائی گئی ہے تاہم ڈاکٹرزکے مطابق تمام افرادکی زندگی خطرے سے باہرہے جنھیںآئندہ 24 گھنٹوں میں علاج معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ کی حدودمیںواقع موضع میرکھنڈمیں قائداعظم یونیورسٹی کے لیب اسسٹنٹ راجا زبیراحمدکی اتوارکو دعوت ولیمہ میں شریک افراد نے چکن، مٹن،چاول اورگاجرکاحلوہ کھایا، یہ کھانے راجا عابد نامی شخص کے گھرپکائے گئے تھے۔ تاہم دس افراد اتوارکی شام فوڈپوائزننگ کاشکارہوگئے جنھیں پولی کلینک لایا گیا۔

3

جس کے بعد مزید درجنوں افرادپولی کلینک لائے گئے۔اس واقعے کے بعدتھانہ سیکریٹریٹ پولیس کوعلم ہوا توایس پی سٹی کیپٹن (ر)محمدالیاس پولیس نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے جہاںپر ابتدائی تفتیش میںمعلوم ہواکہ یہ تمام افراد راجا زبیرکی شادی کے موقع پر ولیمے کا کھانا کھانے کی وجہ سے بیمارہوئے ہیں۔کھانوںکے نمونے لیے گئے جنھیںآج (پیر) لیبارٹری بھیجاجائیگا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دلہاراجا زبیراوردلہن سمیت 70 افرادکوپیش کیاجانیوالا کھانازہریلا تھاان افراد میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے جن کے پیٹ خراب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں