مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف احتجاجی دھرنا

آج ہڑتال ہوگی، عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کا نوٹس لے، شبیر شاہ۔


APP December 10, 2012
مینڈھیر کے علاقے میں بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا. فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیرمیں کل انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں کی ٹاڈا عدالت کی طرف سے دو کشمیر ی نوجوانو ں کو عمر قید کی سزا سنانے کے حوالے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف (آج) مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دی ہے جبکہ حریت رہنمائوں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان ، یاسمین راجا ، ظفر اکبر بٹ ، محمد یوسف نقاش اور جاویداحمدمیر اور مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

4

حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ ، محمد یوسف نقاش اور محمد فاروق رحمانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرآج اپنے الگ الگ پیغامات میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا سخت نوٹس لے۔ ادھر کشمیر میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے اپنی مادر وطن پر بھارتی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے پرتاپ پارک سرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا ۔مینڈھر کے علاقے کرشنا گھاٹی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں