کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں یادگار ایدھی اسکوائر کا افتتاح

مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ایدھی اسکوائر کا افتتاح کیا۔


ویب ڈیسک September 25, 2016
مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ایدھی اسکوائر کا افتتاح کیا۔ فوٹو: آئی این پی

MIRANSHAH/ KARACHI: عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلی یادگار ایدھی اسکوائر کے نام سے تعمیر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ایدھی اسکوائر کا افتتاح کیا۔



عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 میناروں پر مشتمل ایدھی اسکراکوائر تعمیر کیا گیا ہے جس پر مرحوم عبدالستار ایدھی کی بڑی تصویر آویزاں ہے۔ ایدھی اسکوائر 2 ماہ میں تعمیر ہوا ہے جو کہ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 1، 2 اور 3 کو ملانے والے چوراہے پر واقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں