کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں یادگار ایدھی اسکوائر کا افتتاح
مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ایدھی اسکوائر کا افتتاح کیا۔
MIRANSHAH/KARACHI:
عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلی یادگار ایدھی اسکوائر کے نام سے تعمیر کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ایدھی اسکوائر کا افتتاح کیا۔
عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 میناروں پر مشتمل ایدھی اسکراکوائر تعمیر کیا گیا ہے جس پر مرحوم عبدالستار ایدھی کی بڑی تصویر آویزاں ہے۔ ایدھی اسکوائر 2 ماہ میں تعمیر ہوا ہے جو کہ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 1، 2 اور 3 کو ملانے والے چوراہے پر واقع ہے۔