بنگلہ دیش اپوزیشن کے مظاہرے جھڑپوں میں 2ہلاک

درجنوں زخمی، پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں،زخمی اسپتال منتقل۔


News Agienciyan December 10, 2012
درجنوں زخمی، پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں،زخمی اسپتال منتقل۔ فوٹو؛ اے ایف پی

بنگلہ دیش میں پولیس اور قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق پولیس نے ریلیوں کو روکنے کیلیے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کا بھی استعمال کیا جواب میں مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پولیس پر پٹرول بم اور دستی بم پھینکے۔

5

ان جھڑپوں میں حکمران پارٹی کے ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کردیاگیا ۔ جبکہ دوسرے شخص کی ہلاکت عنایت پور میں مظاہروں کے دوران ہوئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں اور آنسو گیس پھینکی ، جھڑپ کے دوران25افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انھیں طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں