جنگ کا خوف حاضر سروس انڈین فوجی چھٹی کے خواہاں
بھارتی فوجیوں کی چھٹی کی درخواستیں، پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی بھی لڑنے کیلیے کوشاں
بھارت کے حاضر سروس فوجی جہاں جنگ کے خوف سے چھٹی لے کر گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں وہیں اس کے برعکس پاکستان کے سابق فوجی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلیے ہر دم تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسے تو پاک افواج سے وابستہ ہر افسر اور جوان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے چٹان کا حوصلہ رکھتا ہے تاہم سابق فوجی بھی اس میں کسی طرح پیچھے نہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف تو نریندر مودی پاکستان سے جنگ کی باتیں کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف بھارتی فوج کے حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔
پاک افواج میں خدمات سر انجام دینے والے سابق فوجی افسران اور جوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تیاری کر رکھی ہے اوراپنے ادارے کی طرف سے کسی بھی کال آنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اگر دشمن جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہمیں ہمارے ادارے کی طرف سے کال نہیں بھی آتی تب بھی ہم ہر محاذ پر لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ہم گھر سے شہادت کا جذبہ لے کرنکلیں گے۔