قیام امن کیلیے زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے شاہی سید

ارباب اختیار قیام امن کیلیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں, شاہی سید.

ارباب اختیار قیام امن کیلیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں, شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مسلسل بوری بند لاشوں کا ملنا انتہائی افسوس ناک ہے،


بے گناہ محنت کشوں کو رنگ و نسل کی بنیاد اور اغوا کرنے کے بعد بھیانک طریقے سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا جاتا ہے، ارباب اختیار قیام امن کیلیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں

ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے، شفاف انتخابات کی جانب اٹھائے گئے ہر فیصلے کی بھر پور حمایت کریں گے، انھوں نے کہا کہ منصفانہ حلقہ بندیوں کے قیام اور شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلیے طویل جدوجہد کی ہے، انھوں نے کہاکہ کراچی بد امنی اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Load Next Story