تفریح گاہوں میں سیکیورٹی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
ملک کا سب سے بڑا اور پرانا عجائب گھر سیکیورٹی رسک بن گیا ہے، تحریک التوا کا متن
پاکستان تحریک انصاف نے تفریح گاہوں میں سیکیورٹی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تفریح گاہوں میں سیکیورٹی سے متعلق تحریک التوا جمع کرائی ہے، جس میں خاص طور پر ملک کے سب سے بڑے اور پرانے عجائب گھر میں سیکیورٹی صورت حال پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا اور پرانا عجائب گھر سیکیورٹی رسک بن گیا ہے، آسمانی بجلی گرنےسے عجائب گھر کے 41 سیکیورٹی کیمرے خراب ہوگئے ہیں ، خراب ہونے والے کیمرے فعال نہیں ہوسکے جب کہ عجائب گھرمیں سیکیورٹی گارڈزکی 10آسامیاں خالی پڑی ہیں۔