چارسدہ میں پولیس موبائل پر حملہ 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی، پولیس

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شبقدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پولیس موبائل پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول حملہ کیا گیا جس میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شبقدر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: چارسدہ میں رشتے اور جائیداد کے تنازع پر 3 افراد قتل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load Next Story