الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ایم کیو ایم کے کنونیئر کا نام پھر تبدیل

ویب سائیٹ پر ندیم نصرت کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا جو ہٹادیا گیا، الیکشن کمیشن کا موقف

ندیم نصرت کا نام بطور کنویئر ایم کیو ایم کیسے آیا تحتقیات کی جائے گی، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی باضابطہ ویب سائیٹ پر ایم کیو ایم کے کنونیئر کا نام ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی باضابطہ ویب سائیٹ پر ندیم نصرت کا نام ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے خارج کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا نام ایک مرتبہ پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے درج کرلیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے اصل لیڈر اور کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار ہیں، نسرین جلیل بھی ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیئر ہیں، ویب سائیٹ پر ندیم نصرت کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا جو ہٹادیا گیا، فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کا نام کیسے آیا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جمعہ کو ایم کیو ایم کا کنونیئر ندیم نصرت کو ظاہر کیا گیا تھا۔

Load Next Story