بلوچستان کے بعد فاٹا کے تمام قبائل بھی بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے

فاٹا کے قبائلی افراد ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے سرگرم ہو گئے


ویب ڈیسک September 26, 2016
مظاہرین کی جانب سے بھارتی پرچم نذر آتش کئے گئے اور نریندر مودی کی تصاویر پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش بھی کی گئی۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے قبائل کے بعد فاٹا کے تمام قبائل بھی پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں فاٹا کے تمام قبائل کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لئے بھارت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ قبائلی افراد کی جانب سے ایک بڑے جلسے کے اہتمام بھی کیا گیا ہے جب کہ تمام قبائلی عمائدین ایک گرینڈ جرگہ بھی منعقد کر رہے ہیں جس میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے

قبائلی افراد کی جانب سے بھارتی پرچم نذر آتش کئے گئے اور وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر اور پتلوں پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قبائلی افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت ہم خود کریں گے اور اگر کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال لی جائے گی۔ جلسے میں شریک افراد کی جانب سے قومی ترانہ اور نغمے گنگنائے جا رہے ہیں جب کہ قبائلیوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان کے قبائل کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے قبائل بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں جب کہ گزشتہ روز بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی نے بھی بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر اس نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |