ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو 12 12 سال قید کی سزا

عدالت نے ملزمان کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا

ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ کے دو کارکنوں کو پولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے میں 12، 12 سال قید کی سزا سنادی ہے۔


کراچی کی سیشن کورٹ میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں عارف عرف لنگڑا اور کامران عرف کامی کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں افراد کو جرائم کا مرتب قرار دیتے ہوئے انہیں 12،12 سال قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ ملزمان کو ستمبر 2014 میں اورنگی ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story