ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اللہ مستعفی

بانی تحریک اور ایم کیو ایم کا وفادار ہوں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتا، امجد اللہ خان


ویب ڈیسک September 26, 2016
دامجد اللہ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امجد اللہ خان مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امجد اللہ خان نے اپنی استعفے میں کہا ہے کہ وہ بانی تحریک اور ایم کیوایم کے وفا دار ہیں، موجودہ حالات میں فاروق ستار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ، اس لیے اپنے عہدے اور ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امجد اللہ خان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے قبل تحریک انصاف میں شامل تھے اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے تاہم پولنگ سے ایک روز قبل وہ پارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں