زبردست ڈسکاؤنٹ کے ساتھ Darazpk اور ایزی پے کا آن لائن شاپنگ گالا

ایزی پے اور دراز پی کے نے انٹرنیٹ شاپنگ پر بہترین رعایت کےلئے آن لائن گالا کا اعلان کردیا ہے


September 26, 2016
اس آفر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے ایزی پیسہ اور دراز اسمارٹ فون ایپس ڈاؤن لوڈ کریں یا دراز پی کے (Daraz.pk) کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔

دراز پی کے (Daraz.pk) اور ایزی پے (Easypay) نے انٹرنیٹ شاپنگ پر بہترین رعایت کے لئے آن لائن گالا کا آغاز کردیا ہے۔

دراز پی کے (Daraz.pk) پاکستان کی بہترین اور سب سے بڑی آن لائن شاپنگ سائٹ ہے جہاں ہزاروں مصنوعات ایک جگہ سے با آسانی خریدی جاسکتی ہیں اور ٹیلی نار ایزی پیسہ کی سروس ''ایزی پے'' آن لائن ادائیگی کے لئے اس کی بڑی پارٹنر ہے۔ یہ دونوں کمپنیاں باہمی اشتراک سے صارفین کےلئے بہترین خدمات پیش کررہی ہیں۔

دراز پی کے (Daraz.pk) اور ایزی پے کا آن لائن شاپنگ گالا آج یعنی 26 ستمبر 2016 سے شروع ہو چکا ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا؛ جس کے دوران صارفین کو اسمارٹ فونز، فیشن، گھریلو آلات، برقی سامان، ٹی وی، کیمروں، کھیل، فٹنس، گیمنگ کونسولز اور درجنوں دوسری اشیا کی آن لائن خریداری پر 50 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔ ایزی پے سروس استعمال کرنے والے تمام صارفین کو ہر خریداری پر مزید کم سے کم 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ آن لائن شاپنگ گالا سے فائدہ اٹھانے کےلئے اس لنک پر کلک کیجئے۔



دراز پی کے (Daraz.pk) اور ایزی پے نے پچھلے سال بھی پاکستان میں ''بلیک فرائیڈے'' لانچ کیا تھا جس نے آن لائن سیل کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔ پاکستانی صارفین اس سال بھی بلیک فرائیڈے 2016 کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جو 25 نومبر کو شروع ہوگا۔ آن لائن شاپنگ گالا کو اور بھی خوب تر بنانے کےلئے اس دوران ایزی پے سے خریداری کرنے والے تمام صارفین کو بلیک فرائیڈے 2016 کے واؤچر بھی دیئے جائیں گے تاکہ وہ آئندہ بھی مزید ڈسکاؤنٹ حاصل کرتے رہیں۔

پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں دراز پی کے (Daraz.pk) کی جانب سے باکفایت فورجی (4G) ہینڈ سیٹس کی ''ٹیلی نار انفینیٹی سیریز'' بھی خاص طور پر لانچ کی جائے گی۔ سیل کے دوران ٹیلی نار انفینیٹی سیریز کی خصوصی رعایتی قیمت کے علاوہ صارفین 300 روپے کا بیلنس اور تین مہینے تک 1500 ایم بی انٹرنیٹ اور 1500 ایم بی پاکٹ ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے جسے ایکٹیویٹ کرنے کے لئے #003*345* ملانا ہوگا۔ پہلے 100 صارفین کو 16 گیگا بائٹ کا میموری کارڈ بھی تحفے میں دیا جائے گا۔

ایزی پے سے ادائیگی کا آپشن ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے فوری حاصل کیا جاسکتا ہے جب کہ اسی سہولت سے ویزا یا ماسٹر کارڈ کے ذریعے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں ایزی پیسہ کی 75,000 سے زائد دکانوں پر جاکر ادائیگی کرکے بھی یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس آفر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے ایزی پیسہ اور دراز اسمارٹ فون ایپس ڈاؤن لوڈ کریں یا دراز پی کے (Daraz.pk) کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔