عمران خان لاہور میں مقامی ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے

عمران خان مقامی ہوٹل کی لفٹ سے اوپری منزل کی جانب جارہے تو اسی دوران بجلی چلی گئی


ویب ڈیسک September 26, 2016
عمران خان مقامی ہوٹل کی لفٹ سے اوپری منزل کی جانب جارہے تو اسی دوران بجلی چلی گئی. فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان مقامی ہوٹل کی لفٹ سے اوپر کی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث وہ لفٹ میں پھنس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے ہوٹل پہنچ کر لفٹ کے ذریعے اوپری منزل کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث وہ لفٹ میں پھنس گئے، ہوٹل انتظامیہ نے کافی دیر کوشش کے بعد عمران خان کو لفٹ سے نکالا اور پھر وہ سیڑھیوں کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیک اپ جنریٹر موجود تھے لیکن انہیں اسٹارٹ ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں