بنوں تھانہ ککی پر 5 شدت پسندوں کا حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

خودکش دھماکوں سے تھانے کی عمارت، مسجد اور 4 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا.

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

پولیس تھانہ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور ایس ایچ او سمیت 4 زخمی ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق 5 دہشت گردوں نے دستی بموں، راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے تھانہ ککی پر صبح 6 بجے حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی پر 2 دہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

خودکش دھماکوں سے تھانے کی عمارت، مسجد اور 4 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہلاک دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے اس دوران ککی روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story