بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے شکست دیدی

آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا


ویب ڈیسک September 26, 2016
بھارت کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے،فوٹو:کرک انفو

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کانپورمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارت کے 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آف اسپنرایشون کی شاندار بالنگ کی بدولت 236 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیویز کی جانب سے لیوک رانچی اور سانتر نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ بھی بالترتیب 80 اور 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ایشون نے ٹرننگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد شامی نے بھی 2 شکار کیئے۔

بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جدیجا کی شاندار اسپن بالنگ کی بدولت 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس میں جدیجا نے 5 کیویز کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ دوسری اننگزمیں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 377 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی تھی اورمہمان کیویز کو جیت کے لیئے 434 رنز کا ہدف دیا ، اس اننگز میں بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے 76 اور پجارا نے 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔

میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جب کہ دونوں اننگز میں 92 رنز بھی اسکو رکیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں