ن لیگ نے روایتیں ڈالی ہیں اب اسے برداشت کرنا سیکھیں مولا بخش چانڈیو
پاکستان کی سالمیت کے معاملے پرفوج کے شانہ بشانہ رہیں گے، مولا بخش چانڈیو
ISLAMABAD:
مشیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا لیکن (ن) لیگ نے جو روایتیں ڈالی ہیں اب اسے برداشت کرنا سیکھیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا تاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا لیکن (ن) لیگ نے روایتیں ڈالیں ہیں لہذا اب اسے برداشت کرنا سیکھیں جب کہ اپوزیشن جماعتیں صرف احتجاج کا ساتھ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت کر ابھری لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیوایم کی جڑیں ہلناشروع ہوگئی ہیں۔
مشیر اطلاعت مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے، پاکستان کی سالمیت کے معاملے پرفوج کے شانہ بشانہ رہیں گے اور کوئی ہمارے اوپر جنگ مسلط کرے تو یہ بھی قبول نہیں۔