سرحد پار سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا امریکا میں متعین پاکستانی سفیر

کئی برسوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے جب کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے،جلیل عباس جیلانی

پاکستان نے نہ صرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کیں بلکہ انتہا پسندی پر بھی قابو پایا ہے، عباس جیلانی۔ فوٹو: فائل

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے لیکن سرحد پار سے ہونے والے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔


امریکی یونیورسٹی میں کنونشن کے موقع پر پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے جب کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے لیکن سرحد پار سے ہونے والے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کیں بلکہ انتہا پسندی پر بھی قابو پایا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ نیویارک میں برطانیہ،چین،نیوزی لینڈ اور ایران سمیت امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں لہذا یہ تاثرغلط ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load Next Story