رحیم یارخان کار نہر میں جا گری 3 افراد جاں بحق

عباسیہ نہر کے پل پر رکاوٹ نہ ہونے اور اندھیرے کے باعث کار نہر میں جا گری

عباسیہ نہر کے پل پر رکاوٹ نہ ہونے اور اندھیرے کے باعث کار نہر میں جا گری ڈیزائن : سنیرا نظامی

تحصیل خانپور میں کار نہر میں گرنے سے ڈاکٹر سمیت دو خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد کو نہر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔


تحصیل خانپور کے جیٹھ بھٹہ میں شوگرملزکے سامنے ٹرالیوں کی لمبی لائن کی وجہ سے مین خانپورروڈ پرٹریفک بلاک تھی ، جس کے باعث نوجوان ڈاکٹررضوان نے لنک روڈ کا راستہ اختیار کیا تاہم عباسیہ نہر کے پل پر رکاوٹ نہ ہونے اور اندھیرے کے باعث کار نہر میں جا گری جس میں سوارلاہورکےرہائشی ڈاکٹررضوان ان کی والدہ نسیم اور ان کی ممانی تنویر جاں بحق ہوگئیں۔

کار کو ڈھونڈنے کے لئے سول ڈیفینس اورریسکیو ون ون ٹو ٹو نے مشترکہ آپریشن کیا لیکن کارکا سراغ نہ مل سکا جبکہ کار میں سوار دو افراد حافظ فہد اور حافظ عدنان کو بچا لیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story