بی جے پی بھی پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کیلیے میدان میں آگئی

پاکستانی فنکار غدار ہیں انہیں بھارت سے بھگا دینا چاہیے، بی جے پی رہنما سنگیت سوم


ویب ڈیسک September 26, 2016
پاکستانی فنکار غدار ہیں انہیں بھارت سے بھگا دینا چاہیے، بی جے پی رہنما سنگیت سوم، فوٹو؛ فائل

DELHI: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم نے پاکستانی فنکاروں کو غدار قرار دیتے ہوئے جوتے مار کر بھارت سے نکالنے کامطالبہ کردیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی انتہا پسند جماعت نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی انتہاپسندوں کی حمایت کی تھی لیکن اب بھارت کی حکمران جماعت نے بھی پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سنگیت سوم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو نکالنے میں دیر کردی ہے، انہیں ہر قیمت پر فی الفور ملک بدر کردینا چاہیے کیوں کہ پاکستانی فنکار ہمارا نمک کھاتے ہیں لیکن پھر اسی ملک سے غداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار وں کو ان کے اپنے ملک میں کوئی نہیں پوچھتا جس کے باوجود یہ بھارت سے کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ہمارے حق میں کوئی بیان نہیں دیتے اسی لیے ایسے لوگوں کو بھارت سے جوتے مار کر بھگا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد باربھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک سے نکال باہرکرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی وجہ پاکستانی گلوکاروں کومتعدد باربھارت میں اپنے شوز بھی منسوخ کرنا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں