بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے باوجود تحریک آزادی ختم نہیں کراسکا سرتاج عزیز
بھارتی وزیراعظم اور وزرا کے بیانات پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے، مشیر خارجہ
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بدترین بربریت کررہی ہے لیکن وہ 50 نوجوانوں کو اندھا کرکے بھی آزادی کی تحریک ختم نہیں کراسکی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت چھپ کر بھی وار کرسکتا ہے، چوہدری نثار
سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بدترین بربریت کررہی ہے اور بھارتی جارحیت سے 50 نوجوان اندھے ہو گئے لیکن ان کی تحریک ختم نہیں ہوئی جب کہ کشمیر کی نئی نسل تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر حکومت نے او آئی سی اور اقوام متحدہ کو لکھے، سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھارتی مظالم کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے اور تصاویر دکھائیں جن پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی رویئے کی وجہ سے کشیدگی بڑھتی ہے، سربراہ پاک فوج
مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزرا کے بیانات پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے اور ایسے بیانات بھارتی فوج کی بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مداخلت سے متعلق مسودہ تیار کیا جارہا ہے جو اقوام عالم کو دیں گے اور بھارت کے خلاف مسودے میں کلبھوشن کا معاملہ بھی شامل ہے۔