بھارت کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے قومی ٹیموں کا اعلان آج ہو گا

بھارت میں25 اور27دسمبرکو دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے،اس کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریزکا آغاز چنائی سے ہوگا۔


ویب ڈیسک December 10, 2012
بھارت میں 25 اور 27 دسمبر کو دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے قومی ٹیموں کا اعلان آج ہوگا، شاہد آفریدی دونوں ٹیموں میں جگہ بنا پائیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ بھی آج کیا جائے گا۔


قومی کرکٹ ٹیم 22 دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی جہاں 25 اور 27 دسمبر کو دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے، اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز چنائی سے ہوگا۔ ٹونٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور ون ڈے کے کپتان مصباح الحق سے سلیکٹرز مشاورت کرچکے ہیں۔


ورلڈ کپ ٹونٹی ٹونٹی کی قومی ٹیم سے عمران نذیر اور یاسرعرفات کا انتخاب مشکل ہوگا، اسد شفیق اور رضا حسن کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے جب کہ احمد شہزاد، ذوالفقار بابر، حارث سہیل، جنید خان اور محمد عرفان کی قسمت جاگ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں