اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو پھر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرکیوں ہے دفتر خارجہ

بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 26, 2016
بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی سے حل ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت بربریت کے باوجود تحریک آزادی ختم نہیں کراسکا، سرتاج عزیز

دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود بھارت کا اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف حیران کن ہے اور اگر کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے توسلامتی کونسل کے ایجنڈے پرکیوں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے طے ہونا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کی مرضی شامل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں