محمود آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز حکام کے مطابق محمود آباد میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف آپریشن کے دوران مختلف ملزمان کے قبضے سے 26 پستول، 5 ایس ایم جی، ایک رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل، دو ریپیٹر، ایک پوائنٹ ٹو ٹو پسٹل، مختلف اقسام کی 952گولیاں اور بم بنانے میں استعمال ہونے والی ایل ای ڈی ڈیوائس کے علاوہ ایک مسروقہ گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
رینجرز آپریشن کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے بے گناہ افراد کو بلاجواز حراست میں لیا ہے جنہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔