فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلیے موسیقی پرتوجہ دینا ضروری ہے سوہائے علی ابڑو

پاکستانی موسیقاروں نے موسیقی کے میدان میں ہر جگہ اپنا لوہا منوایامگر اب ان سے استفادہ حاصل نہیں کیا جارہا

پاکستانی موسیقاروں نے موسیقی کے میدان میں ہر جگہ اپنا لوہا منوایامگر اب ان سے استفادہ حاصل نہیں کیا جارہا ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ موسیقی کے میدان میں پاکستان کی سرزمین نے ہمیشہ ہی اپنا لوہا منوایا ہے۔ خاص طورپرغزل کے شعبے میں توان گنت نام ایسے ہیں جنہیں پاکستان ہی نہیں بلکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھرمیں بہت سراہا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ ہمارے غزل گائیکوں کا انداز اورکلام کا انتخاب ہے۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن، اقبال بانو، فریدہ خانم اورغلاعلی سمیت دیگرغزل گائیکوں نے جس طرح سے اس شعبے کو دنیا بھرمیں انمول بنایا ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ یہی نہیں قوالی، پلے بیک اورپاپ میوزکے کے علاوہ کلاسیکی موسیقی کے مہان اساتذہ نے جوکام کیا ، اس کوپوری دنیا نے سراہاہے ۔ لیکن پاکستانی فلم کے میوزک کی بات کی جائے توہمیں اس کے لیے اپنے ہی وطن کے عظیم گائیکوں اور موسیقاروںکی خدمات حاصل کرنا ہونگی کیونکہ اب ان کے فن سے زیادہ استفادہ حاصل نہیں کیا جارہا۔


 
Load Next Story