بھارت کا اکتوبرمیں پیرس ماحولیاتی معاہدے پردستخط کرنیکا اعلان

2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کی جائیگی،مودی


APP September 27, 2016
2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کی جائیگی،مودی : فوٹو؛ فائل

دنیا میں فضا کیلیے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کے تیسرے بڑے ذمے دار ملک بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ2اکتوبرکو پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کریگا۔

بی جے پی کے نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نر یندر مودی نے کہا کہ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کی جائیگی، فضا کو سب سے زیادہ آلودہ کرنیوالا ملک امریکا اور اس حوالے سے دوسرے نمبر پر موجود ملک چین پہلے ہی اس معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں۔

بھارت کو دنیا بھر میں خارج ہونے والی ضرررساں گیسوں کے تقریباً 4.5 فیصد کیلیے قصور وار قرار دیا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے رواں مہینے کے آغاز پر کہا تھا کہ اب تک 60 ممالک، جو کاربن گیسوں کے تقریباً 48 فیصد اخراج کے ذمے دار ہیں، زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کیلیے طے کیے گئے اس معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں