پاناما لیکس تحقیقات کے لیے دائر تمام درخواستوں پر اعتراض ختم سماعت کے لیے منظور

پاناما لیکس تحقیقات پر درخواستوں کی سماعت اب سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا


ویب ڈیسک September 27, 2016
پاناما لیکس تحقیقات پر درخواستوں کی سماعت اب سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرکے انہیں سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات سے متعلق سماعت کی۔ چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر 4 درخواستوں پر رجسٹرار کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں لگانے اور درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ ان درخواستوں کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل دائر

واضح رہے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت 4 جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی تاہم بعد میں تحریک انصاف نے درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں