اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم ابراہیم کا تعلق لاہور سے ہے اور اس کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے ہیں، اے این ایف


ویب ڈیسک September 27, 2016
ملزم نجی پرواز ای کے 615 پردبئی جارہا تھا فوٹو: فائل

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مسافر کو مشکوک حرکات پرحراست میں لے لیا۔ معائنے پرپتہ چلا کہ مسافرنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول ڈال رکھے ہیں۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو قریبی اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس سے کیپسول اگلوائے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کاتعلق لاہورسے ہے اوراس کا نام ابراہیم ہے، ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔